دوگرپوں میں تصادم کا واقعہ ، قائد اعظم یونیورسٹی چار دن بعد کھول دی گئی

جمعرات 25 مئی 2017 12:29

دوگرپوں میں تصادم کا واقعہ ، قائد اعظم یونیورسٹی چار دن بعد کھول دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) قائد اعظم یونیورسٹی چار دن بعد کھول دی گئی‘ دو گروپوں میں تصادم کے باعث بیس مئی کو یونیورسٹی بند کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اور ہاسٹل کو چار دن بعد کھول دیا گیا۔ یونیورسٹی بیس مئی کو دو گروپوں میں تصادم کے باعث بند کردی گئی تھی۔ طلبہ کے درمیان تصادم سے تیس سے زائد طلبہ زخمی ہوئے تھے تصادم کے باعث یونیورسٹی کا ہاسٹل بھی بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :