صوابی، نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، تین افراد زخمی

جمعرات 25 مئی 2017 12:29

صوابی، نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، تین افراد ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) مردان روڈ پر نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صوابی میں مردان روڈ پر نامعلوم افراد نے رکشہ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔