ملتان، چابی گمانے پر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پربہیمانہ تشدد

جمعرات 25 مئی 2017 12:29

ملتان، چابی گمانے پر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پربہیمانہ تشدد
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ملتان کے علاقے شالیمار کالونی کی مالکن جلاد بن گئی، چابی گم ہونے پر بچی کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا۔ مالکن نے بچی کو لوہے کے راڈز سے تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔ مالکن کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لیے پولیس کو سخت دباؤ کا سامنا۔

(جاری ہے)

شالیمار کالونی کی مالکن کی جانب سے گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کیا گیا جب کہ 10 سالہ خدیجہ کو صرف اس بات پر تشدد کا نشانہ بنا یا گیا کہ اس نے ایک کمرے کی چابی گم کر دی۔ جس کے بعد گھر کی مالکن کی جانب سے معصوم بچی کو لوہے کے راڈز سے مارا پیٹا گیا۔ مار کے خوف سے خدیجہ گھر سے کسی طرح اپنی جان بچا کر بھاگ گئی جس کے بعد بچی کو ایم ڈی اے کے علاقے سے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :