کراچی سینٹرل جیل میں قید دو افراد کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

مختارعلی کا تعلق میلسی سے تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش بھائی کے حوالے

جمعرات 25 مئی 2017 12:29

کراچی سینٹرل جیل میں قید دو افراد کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) کراچی کی سینٹرل جیل میں دو افراد کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ مجرم کو منطقی انجام پر پہنچا دیا گیا۔ کراچی جیل میں قید وہاڑی کی تحصیل میلسی سے تعلق رکھنے والے قیدی مختار علی راجپوت کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

مختارعلی نے 2014 میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مجرم کی لاش اس کے بھائی کے حوالے کردی۔ ملزم مختیار علی راجپوت گارڈ میں ملازم تھا۔ جہاں اس نے سال 2014 میں اپنے ہی ڈپارٹمنٹ کے دو افراد کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :