کوہاٹ میں پولیس مقابلے کے دوران دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او زخمی

ہلاک ہونے والا دہشت گرد انعام اللہ لاچی میں 2 روز قبل پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم تھا

جمعرات 25 مئی 2017 12:25

کوہاٹ میں پولیس مقابلے کے دوران دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او زخمی
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جب کہ ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔ کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں مطلوب دہشت گرد انعام اللہ مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد انعام اللہ لاچی میں 2 روز قبل پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم تھا جب کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :