19سال بعد مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا‘ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، مریم اورنگزیب

قوم جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے لئے دعا گو ہے‘ مردم شماری پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

جمعرات 25 مئی 2017 12:25

19سال بعد مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا‘ پوری قوم مبارکباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 19سال بعد مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا‘ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے‘ قوم جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے لئے دعا گو ہے‘ مردم شماری پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 19سال بعد مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے لئے دعا گو ہے۔ مردم شماری تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔