حسین نواز اور طارق شفیع کے الزامات، جے آئی ٹی نے اپنا جواب تیار کر لیا

جے آئی ٹی میں شامل کسی ممبر کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جے آئی ٹی کا جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 12:15

حسین نواز اور طارق شفیع کے الزامات، جے آئی ٹی نے اپنا جواب تیار کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء) : حسین نواز اور طارق شفیع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پانامہ لیکس پر تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے اپنا جواب تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروائے گی ۔ جواب میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کے کسی ممبر کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف انداز اور غیر جانبداری سے آگے بڑھ رہی ہیں۔اس قسم کے الزامات دباﺅ ڈالنے اور تحقیقات متاثر کرنے کے لیے عائد کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ان ممبران کی سیاسی وابستگی ہے لہٰذا ان کو ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :