وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق 19سال بعد مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہواہے جس پرپوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، مردم شماری کے عمل کی تکمیل کے بعد ٹھوس بنیادوں پر جامع معاشرتی و معاشی منصوبہ بندی کی ج مزید راہیں کھلیں گی

وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب کابیان

جمعرات 25 مئی 2017 12:25

وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق 19سال بعد مردم شماری کا عمل خوش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق 19سال بعد مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہواہے جس پرپوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ مردم شماری کے عمل کی تکمیل کے بعد ٹھوس بنیادوں پر جامع معاشرتی و معاشی منصوبہ بندی کی ج مزید راہیں کھلیں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ مردم شماری کی کامیاب تکمیل پروزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے مردم شماری کے عمل میں شریک تمام اساتذہ، سکیورٹی اہلکاروں اور مردم شماری کے عملے کو ان کی انتھک محنت اور قومی فریضہ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس عمل کی تکمیل کے لیے فرائض انجام دینے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم اس عمل میں جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے لیے دعا گو ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کی تکمیل کے بعد ٹھوس بنیادوں پر معاشرتی و معاشی منصوبہ بندی مزید رہیں کھلیں گی۔