ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر ایک شخص کو سنگسار کر کے قتل دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 12:07

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء): ٹیکسلا میں ایک شخص کو غیرت کے نام پر سنگسار کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے تھانہ حضرو پولیس کی حدود میں غیرت کے نام پر 42 سالہ اورنگزیب کو سنگسار کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارہ زئی پُل کے نزدیک ایک راہ گیر نے پتھروں کے ڈھیر میں پٹی لاش سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے پتھروں کے ڈھیر سے لاش اٹھا کر ٹیکسلا ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کی۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے لاش کا معائنہ کیا اور لاش کی گردن سے پتھر بھی برآمد کیا۔ پولیس نے بتایاکہ مقتول غازی ٹاؤن میں میاں دہری گاؤں کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق لاش کے موبائل فون سے قاتل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ائے گی۔ ابتدائی طور پر اکٹھے کیے جانے والے شواہد سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اورنگزیب کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔