آئندہ مالی سال2017-18ء کیلئے وفاقی بجٹ کل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس سہ پہر 4بجے طلب ہوگا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2017-18ء کا بجٹ پیش کریں گے

وفاقی بجٹ پر بحث دو ہفتے جاری رہے گی، اجلاس کا دورانیہ صبح 11سے 5بجے تک مقرر، صرف اتوار کو چھٹی ہوگی، وزیر خزانہ 9جون کو بجٹ پر بحث سمیٹیں گے، 14جون تک وفاقی بجٹ منظور کرلیا جائے گا

جمعرات 25 مئی 2017 12:19

آئندہ مالی سال2017-18ء کیلئے وفاقی بجٹ کل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) آئندہ مالی سال2017-18ء کیلئے وفاقی بجٹ کل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر 4بجے طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2017-18ء کا بجٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کے ہائوس بزنس ایڈوائزری کے تحت حسب روایت وفاقی بجٹ پر بحث دو ہفتے جاری رہے گی ‘ بحث کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے آنے والی تجاویز اور آراء کی روشنی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار بجٹ پر بحث سمیٹیں گئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل شروع ہوگا اور اپوزیشن کی طرف سے بعض وزارتوں کے مطالبات زر کی کٹوتی کی تحاریک بھی متوقع ہیں۔ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 14جون تک جاری رہے گا۔ رمضان المبارک کی وجہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا دورانیہ صبح 11سے 5بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ پر عام بحث 29 مئی سے شروع ہوگی‘ صرف اتوار کو چھٹی ہوگی، ہفتہ کو بھی اجلاس جاری رہے گا۔ وزیر خزانہ 9جون کو بجٹ پر بحث سمیٹیں گے۔اس کے بعد 14جون تک وفاقی بجٹ 2017-18ء منظور کرلیا جائے گا۔