تین پاکستانی بھارتی فورسز کے ہاتھوں دھوکے سے گرفتار

سرحدی علاقے کی سیر کرنے والے تینوں پاکستانیوں کو بھارتی فورسزنے دھوکے سے سرحد پارکرکے گرفتارکرلیا

جمعرات 25 مئی 2017 12:14

تین پاکستانی بھارتی فورسز کے ہاتھوں دھوکے سے گرفتار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) بھارتی سرحدی فورسز نے تین پاکستانی نوجوانوں کو دھوکے سے اپنی حدود میں بلا کر گرفتار کر لیا۔ حکومتی کوششوں سے رہائی کا پروانہ مل گیا، لیکن کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارتی حکام نے تینوں بے گناہ نوجوانوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ کا 22 سالہ شہزاد 11 ماہ قبل ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے نارووال گیا تھا۔

(جاری ہے)

شہزاد اور اس کے 2 کزن 16 سالہ بابر اور 14 سالہ علی رضا سرحدی علاقے کی سیر کو نکل گئے تھے۔اس دوران تینوں نوجوانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آواز دے کر اپنے پاس بلایا۔ دھوکے سے سرحد پار کرائی اور قید کر لیا۔ اہلخانہ نے مقامی پولیس اور رینجرز کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق حکومت کی کوششوں سے بھارتی حکام تینوں کو رہا کرنے پر رضا مند ہو گئے، تاہم کلبھوشن کی پھانسی کا معاملہ سامنے آیا تو عین وقت پر رہائی موخر کر دی۔تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ان کے بے گناہ بچوں کو بھارتی قید سے رہائی دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :