Live Updates

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 11:21

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ غضنفرگل نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نوابزادہ غضنفرگل نے ان کے سامنے اپنا موقف رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں خود کو اجنبی محسوس کررہا تھا۔ میں نے پارٹی کو 30 سال دئے اور اب مستعفی ہو رہا ہوں۔ نوابزادہ غصنفر گل ماضی میں گجرات سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات