Live Updates

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 11:03

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم قرار دلوا کر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کونا اہل کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما عمران خان کی کم ازکم 5 سے 10 سال کی نا اہلی کی کوشش کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے عمران خان کو اشتہاری قرار دے دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہئیے کہ وہ اشتہاری کو گرفتار کرے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ عمران خان کو اشتہاری قرار دے کر نا اہل قرار دیتے ہی گرفتار کر لیا جائے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :