فوڈ پوائزننگ کے ایک واقعہ میں 7 افراد بیمار ہو گئے

بدھ 24 مئی 2017 23:48

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)فوڈ پوائزننگ کے ایک واقعہ میں7 سات افراد بیمار ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ روڈ پرچک نمبر 464راجہ آباد کے قریب میٹھے چاول کھانے سے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے عملے نے موقع پر پہنچ کر چارافراد کو طبی امداد دے کر موقع پر ہی فارغ کر دیا جبکہ تین افرا تیس سالہ د مہر علی، بتیس سالہ عابد علی اور چالیس سالہ اللہ بخش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔