اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں ماں نے اپنے 2بچوں کو تیز دھار آلہ سے ذبح کردیا،ملزماں گرفتار

خاتون فرح ناز کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں جسے گرفتار کرلیا گیا ، بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس

بدھ 24 مئی 2017 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقے برما میں ماں نے اپنے 2بچوں کو تیز دھار آلہ چھرے سے ذبح کردیا،ملزماں کو گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تھانہ کھنہ کے علاقے برما میں ماں نے اپنی2 بچوں زیشان 7 سال اور آریان 4 سال کوتیز دھار آلہ چھری سے قتل کر ڈالا ، واقع برما پل کے قریب آبادی میں پیش آیا ، پولیس کے مطابق خاتون فرح ناز کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ، بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار ماں فرح ناز کو ویمن تھانے میں منتقل کردیا گیا پولیس بچوں کی عمر 4 اور 7 برس تھی ۔