جے آئی ٹی کے دوممبران پر ہمارے تحفظات ہیں ان ممبران کی ہمارے مخالفین سے رشتہ داریاں ہیں ، ہمیں سپریم کورٹ پر پورااعتماد ہے ،حسین نوازجے آئی ٹی میں پیش ہوں گے، نوازشریف نے کہا کہ وہ قوم کو مطمئن کرناچاہتے ہیں ،جے آئی ٹی نے سوالنامہ وزیراعظم کو بھیجا تو وہ ضرور ان کا جواب دیں گے

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 23:31

جے آئی ٹی کے دوممبران پر ہمارے تحفظات ہیں ان ممبران کی ہمارے مخالفین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے دوممبران پر ہمارے تحفظات ہیں ان ممبران کی ہمارے مخالفین سے رشتہ داریاں ہیں ، ہمیں سپریم کورٹ پر پورااعتماد ہے ،حسین نوازجے آئی ٹی میں پیش ہوں گے، نوازشریف نے کہا کہ وہ قوم کو مطمئن کرناچاہتے ہیں ،جے آئی ٹی نے سوالنامہ وزیراعظم کو بھیجا تو وہ ضرور ان کا جواب دیں گے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر پورااعتماد ہے ، حسین نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا ہے اور وہ پیش ہوں گے، جے آئی ٹی کی تمام کارروائی ریکارڈ ہورہی ہے، ۔انہوں نے کہا کہ طارق شفیع کے ساتھ جے آئی ٹی نے سخت رویہ رکھا، عامرعزیزوزیراعظم کیخلاف کیس مرتب کرنیوالوں میں شامل ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کے دوممبران پر ہمارے تحفظات ہیں ان ممبران کی ہمارے مخالفین سے رشتہ داریاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم کو مطمئن کرناچاہتے ہیں اس لئے اگر جے آئی ٹی نے سوالنامہ وزیراعظم کو بھیجا تو وہ ضرور ان کا جواب دیں گے۔(ن م)