گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

بدھ 24 مئی 2017 23:07

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل ..
کوئٹہ۔24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی بدھ کے روز پشتونخوا میپ کے سینئر ڈپٹی چیئرمین اور رکن قوی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ژوب گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وہ کچھ دیر ان کے لواحقین کے ہمراہ رہے بعدازاں انہوں نے مرحوم کی سیاسی ، علمی ، ادبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سنیٹر عثمان خان کاکڑ، کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید، ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ، ڈی آئی جی عبداللہ خان مروت، اور ڈی پی او زاہد آفاق کے علاوہ سیاسی ، قبائلی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔