آئی جی سندھ کی غیر ملکیوں کے حفاظتی اقدامات کو مربوط اور موثر بنانے کی ہدایت

بدھ 24 مئی 2017 23:02

آئی جی سندھ کی غیر ملکیوں کے حفاظتی اقدامات کو مربوط اور موثر بنانے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کوئٹہ میں غیر ملکیوں کے اغوا کی وادات کے تناظر میں صوبے میں سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ سندھ میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس پر مامورچائنیز ودیگر غیرملکی باشندگان کے حفاظتی اقدامات کو مربوط اور موثر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سیکیورٹی کے مجموعی امور کو باہمی روابط اور پروجیکٹس اسٹیک ہولڈرز کے تعاون ومشاورت سے یقینی بنایا جائے۔اے ڈی خواجہ نے ہدایت کی کہ سندھ میں تمام غیرملکیوں کو پروجیکٹس ،انکے قیام کے مقامات اور آمدورفت کے روٹس پر تھانوں کی سطح پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ممکنہ حساس علاقوں میں آمدورفت کے دوران غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے لیئے پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :