محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی کے ساحل پر نہانے اور غوطہ خوری پر 6ماہ کی پابندی عائد

بدھ 24 مئی 2017 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144(3)cr.pcکے تحت کراچی کے ساحل پر نہانے اور اس میں غوطہ خوری پر 6 ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے جو کہ فوری نافذالعمل ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل احمد سیال کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 195(i)(a)cr.pcدفعہ کے تحت مجاز تھانے کے متعلقہ ایس ایچ او قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف دفعہ 188 pcکے تحت تحریری شکایات کے اندراج کا پابند ہوگا ،جبکہ سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس ضمن میں دئیے جانے والے احکامات کی تکمیل کو متعلقہ عملہ کے ذریعے یقینی بنایاجائے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ سہیل احمد سیال نے سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوبنے والوں کی اموات میں اضافہ کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اقدام اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :