کلبھوشن یادیو کے معاملے کو یواین او میں اٹھانا چاہیے،رحمن ملک

بدھ 24 مئی 2017 23:02

کلبھوشن یادیو کے معاملے کو یواین او میں اٹھانا چاہیے،رحمن ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) کلبھوشن یادیو کے معاملے کو uno میں اٹھانا چاہیے جبکہ عالمی عدالت میں ہم نے مار کھائی ہے۔ حکومت نے جو وکیل کیا تھا وہ پاکستان کا ٹھوس موقف عالمی عدالت میں پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے اہم رہنمارحمان ملک نے ان خیالات کا اظہار لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسحاج کا مسئلہ ہے عالمی عدالت کو اس پر بھی توجہ دینی چاہیے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بنگلا دیش میں جا کر قبول کیا کہ پاکستان توڑنے میں بھارت کا اہم حصہ ہے ۔ تو اس مسئلے کو بھی عالمی عدالت میں لے کر جانا چاہیے۔(علی)