مرکزی پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے سینئر عہدیدار کل تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موضوعات پر اظہار خیال کریں گے

بدھ 24 مئی 2017 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) مرکزی پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے سینئر عہدیدار 26مئی2017بروز جمعہ پشاور پریس کلب میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات ، سگریٹ نوشی اور رمضان المبارک اور تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موضوعات پر اظہار خیال کریں گے اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات،اس کی روک تھام ، احتیاطی تدابیر اور صحت و تندرستی کے حوالے سے اپنی ماہرانہ رائے میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوسائٹی کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید اور مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سعدیہ اشرف بھی موجود ہوں گی۔ واضح رہے کہ انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن 31مئی کو پوری دنیا میں منایاجاتا ہے اور اس موقع پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور اس کی روک تھام وغیرہ سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :