ملک بھرمیں بجٹ کے اعلان سے قبل ہی سگریٹ قیمتوں میں اضافہ

مارون کی ڈبی75 ،گولڈلیف135 ،کیپسٹن 75،ڈن ہل150،بینسن 140 ،گولڈفلیگ75،ماربلو135روپے میں فروخت

بدھ 24 مئی 2017 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) ملک بھرمیں بجٹ کے اعلان سے قبل ہی سگریٹ قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،مارون کی ڈبی75روپے ،گولڈلیف135روپے ،کیپسٹن 75،ڈن ہل150،بینسن 140روپے ،گولڈفلیگ75،ماربلو135روپے میں فروخت ہورہے ہیں تفصیلا ت کے مطابق ملک بھرمیں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اعلان سے قبل ہی سگریٹ کی قیتوں میں ہوشربااضافہ ہوگیاہے ۔

،مارون کی ڈبی 75روپے ،گولڈلیف135روپے ،کیپسٹن 75،ڈن ہل150،بینسن 140روپے ،گولڈفلیگ75،ماربلو135روپے میں فروخت ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہرسال بجٹ کے اعلان سے قبل ہی سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتاہے ،حکومت نے گزشتہ دوسالوں سے سیل ٹیکس کی شرح میں انیس روپے تک اضافہ کردیاہے ،جس سے حکومت کوریکارڈتعدادمیں ریونیوجمع ہورہے ہیں ،سگریٹ کی مختلف کمپنیوں نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سیل ٹیکس کی شرح کم اورریٹس کم کرنے کی استدعاکی ہے جبکہ وزارت صحت نے سگریٹ کے ریٹس بڑھانے سمیت سگریٹ کی دبی پرتصویرکوبڑاکرنے کی درخواست بھی کی ہے ،جس پرحتمی ردعمل نہیں آسکا،سگریٹ کی قیمتوں میں سیل ٹیکس میں اضافہ کے حوالے سے آن لائن جب ایف بی آرکے ترجمان ڈاکٹرمحمداقبال سے رابطہ کیاتوان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :