بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے مقبوضہ کشمیر میں شکست خوردہ فوج کو حوصلہ دینے کیلئے ہیں، حافظ عبدالرحمن مکی

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں مودی سرکار اوربھارتی فوج مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہیں۔ بھارتی جرنیل بھی ہندوستان کے ہاتھوں سے کشمیر کے نکلنے کا برملا اعتراف کر رہے ہیں، مرکزی رہنما دفاع پاکستان کونسل و جماعةالدعوة

بدھ 24 مئی 2017 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) دفاع پاکستان کونسل و جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اور ھدیة الھادی پاکستان کے سربراہ سید ہارون گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے مقبوضہ کشمیر میں شکست خوردہ فوج کو حوصلہ دینے کیلئے ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں مودی سرکار اوربھارتی فوج مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہیں۔

بھارتی جرنیل بھی ہندوستان کے ہاتھوں سے کشمیر کے نکلنے کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔سال 2017ء کشمیر کے نام کرنے کا مقصد مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کے نتیجہ میں تحریک آزادی دن بدن مزید قوت پکڑ رہی ہے۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

بی جے پی حکومت کو جلد اپنی آٹھ لاکھ غاصب فوج کو کشمیر سے نکالنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ھدیہ الھادی کے مرکزی دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر جماعةالدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی ودیگر بھی موجود تھے۔ دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں حافظ عبدالرحمن مکی،پیر سید ہارون گیلانی و دیگرر ہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مشترکہ طور پر ملک گیر سطح پربھرپور جدوجہد کی جائے گی اورجلسوں و کانفرنسوں کے ذریعہ ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ انڈیا کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی وجہ سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وہ بیرونی قوتوں کے تعاون اور سرپرستی میں جدوجہد آزادی کو طاقت و قوت کے بل بوتے پر کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پیلٹ گن کے چھرے برسا کر معصوم بچوں اور بچیوں کی بینائی چھینی جارہی ہے۔ حریت قیادت نظربند اور ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم و حوصلہ میں کمی نہیں آئی اور ہر آنے والے دن تحریک آزادی کشمیرمزیدمضبوط ہو رہی ہے۔

اس صورتحال نے بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر رکھا ہے اوربھارت سرکار ، اس کی فوج اور ایجنسیوں کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا کہ انہیں کرنا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی۔طلباء وطالبات سمیت پوری کشمیری قوم اس تحریک میں حصہ لے رہی ہے۔نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداراداروں کی بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔

حکومت پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ پوری دنیا پر اجاگر کرے۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کشمیر کا منظر نامہ تاریخ ساز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔خواتین کشمیرکے محاذ پر جراتمندانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ کشمیری مائیں ،بہنیں جو کل تک شہداء کی لاشیں وصول کرتی تھیں آج انہوں نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ صرف شہدا ء کی میتیں وصول نہیں کرنی بلکہ آگے بڑھ کر اپنے بیٹوں،بھائیوں کا بدلہ لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک میں سیدہ آسیہ اندرابی کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے خواتین کو منظم کیا۔انکے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو چھبیس برس سے جیل میں پابند سلاسل ہیں۔آسیہ اندرابی کو بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا ان پرپاکستان کا پرچم لہرانے کے جرم میں غداری کے مقدمے بنائے گئے لیکن اس کے باوجود وہ ڈٹی رہیں اور ہمیشہ جراتمندانہ کردار ادا کیا۔

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اوراس کے بغیر یہ ملک نامکمل ہے۔ پاکستان میں ’’ک‘‘ کشمیر کا ہے۔ہمیں یہ بات لوگوں کو سمجھانی ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے انہیں متحدو بیدار کرنا ہے۔ مظلوم کشمیری مسلمان میدانوں میں قربانیاں پیش کر رہے اور ہمیں پکار رہے ہیں۔ظلم و بربریت کے پہاڑتوڑے جانے کے باوجود کلمہ طیبہ اور پاکستان کی محبت میں میدانوں میں نکلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو غاصب بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔مظلوم کشمیری مسلمان میدانوں میں قربانیاں پیش کر رہے اور ہمیں پکار رہے ہیں۔ کشمیر، فلسطین ، برما سمیت جن خطوں و علاقوںمیںمسلمانوںکا خون ناحق بہایا جارہا ہے ان کی مدد کرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔