پارلیمان ایسا نظام وضع کرے کہ لوگوں کے ساتھ اپنائیت کا رشتہ استوار ہو،رضاربانی

اس کے غیر موثر ہونے کے حوالے سے غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے، پارلیمانی رپورٹرزکی تنظیم کے عہدیداروں اورا یگزیکٹو کمیٹی کے ارکا ن سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 22:46

پارلیمان  ایسا نظام وضع کرے کہ لوگوں کے ساتھ اپنائیت کا رشتہ استوار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ پارلیمان کو ایسا نظام وضع کرنا چاہیے کہ لوگوں کے ساتھ اپنائیت کا رشتہ استوار ہو اور اس کے غیر موثر ہونے کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے۔ پارلیمانی رپورٹرزکی تنظیم کے عہدیداروں اورا یگزیکٹو کمیٹی کے ارکا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ پارلیمنٹ کی بے توقیری کرتا رہا ہے اور نوجوان نسل اور پارلیمان کے مابین فاصلوں کو بڑھادیا گیا ہے اوراس تعلق کو مضبوط نہیں ہونے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 6اس لحاظ اپنی اہمیت کھوچکا ہے ۔مشرف نے آئین توڑا اورا سے عدالتوں میں نہیں لایا جاسکااور ڈکٹیٹر باہر بیٹھا ہوا ڈکٹیٹ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو بلند کرنے کے لیے عوام اور پارلیمان کو قریب لانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور اس حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ جب تک ملک کے تمام طبقات کے لیے یکساں قانون کا اطلاق نہیں ہوتا آئین اور قانون کی بالادستی خواب رہے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت 4سال کرنا مناسب نہیں۔ حکومت کو مناسب کارکردگی کا موقع دینے کے لیے 5سال کا عرصہ ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے اختیارات میں اضافے اور بجٹ سازی کے عمل میں ایوان بالا کا کردار جمہوریت اور وفاقیت کے لیے زیاد ہ سودمند ہے۔ اختیارات کے اضافے کا مطالبہ ایوان میں 1973سے کیا جارہا ہے۔

اختیارات بڑھانے کے خلاف سینٹ کے بلواسطہ انتخاب کے عمل کو جواز بنانا مناسب نہیں ہے کیوںکہ قومی اسمبلی کے اراکین ایک مناسب تعداد بھی براہ راست ان انتخاب کے ذریعے ایوان میں نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں سینٹ میں عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کی روایات قائم کی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اتھارویں ترمیم تاریخی اقدام ہے۔ تنقید کرنے والے بتائیں کہ اس ترمیم سے قبل صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کیا تھی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے اٹھارویں ترمیم سے قبل صحت اور تعلیم کے شعبوں کو غاصبانہ طور پر اپنے پاس رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے تو تمام ادارے مضبوط ہوں گے۔ میاں رضاربانی نے کہاکہ ویج بورڈ کا فوری نفاذ ہونا چاہے اور اس کا اطلاق الیکٹرانک میڈیا پر بھی ہو۔ اس سلسلے میں مناسب قانون سازی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتیں اس حوالے سے اخباری مالکان سے کے موقف سے زیر اثر رہیں۔

متعلقہ عنوان :