نیب کراچی اہم علاقائی بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، قمر زمان چوہدری
نیب کراچی نے 24 مئی 2017ء تک 2149 شکایات نمٹائی ہیں، 107 شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا، 146 انکوائریوں اور 118 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، پاکستان نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی بدولت یہ کامیابی حاصل کی ہے،چیئرمین نیب
بدھ 24 مئی 2017 22:46
(جاری ہے)
بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نے بتایا کہ نیب کراچی نے 24 مئی 2017ء تک 2149 شکایات نمٹائی ہیں، 107 شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا، 146 انکوائریوں اور 118 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔
نیب کراچی نے اس عرصہ کے دوران احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 52 ریفرنس دائر کئے ہیں، 45 ملزموں کو گرفتار کیا ہے جبکہ بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 206.069 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو نمایاں کامیابی ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کا اعلیٰ ادارہ ہے، اسے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے بدعنوانی کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، نیب آرڈیننس 1999ء کے تحت کام کرتا ہے، فاٹا، گلگت بلتستان سمیت پورا ملک نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے، نیب کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے جبکہ 8 علاقائی بیوروز کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سکھر، ملتان، گلگت بلتستان اور راولپنڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کے نوجوانوں میں بدعنوانی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں اور مختصر عرصہ میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں 42 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں، نیب 2017ء میں کردار سازی کی انجمنوں کی تعداد 50 ہزار تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی، اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔ نیب نے سارک کے رکن ممالک کے سیمینار کی اسلام آباد میں میزبانی کی جس میں سارک کے رکن ملکوں کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی اور سارک اینٹی کرپشن فورم کے قیام پر اتفاق کیا، پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا جو حکومت اور نیب کی نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، سی پیک کے تناظر میں اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔ ملائیشیا کے ساتھ بھی اسی طرح کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیلئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے ایس او پی وضع کیا ہے، شکایات کی جانچ پڑتال سے احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے تک، کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی پالیسی 2017ء میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی، میڈیا، عوام اور متعلقہ فریقوں کے تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کراچی اہم علاقائی بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کراچی بیورو کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزید محنت سے اپنی شاندار کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ایمانداری سے میرٹ پر اپنے فرائض سرانجام دیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.