Live Updates

عمران خان نے پچھلے 4 سال سے جھوٹے الزامات کے سوا کچھ نہیں کیا ، سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے جلسے کرنا عمران خان کی مجبوری بن چکی ہے ، غیر ملکی فنڈنگ کا پیسہ عمران کا اپنا کمایا نہیں اسی کا حساب مانگا جا رہا ہے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کاعمران خان کے جلسے سے خطاب پر ردعمل

بدھ 24 مئی 2017 22:46

عمران خان نے پچھلے 4 سال سے جھوٹے الزامات کے سوا کچھ نہیں کیا ، سیاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پچھلے 4 سال سے جھوٹے الزامات کے سوا کچھ نہیں کیا ، سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے جلسے کرنا عمران خان کی مجبوری بن چکی ہے ، غیر ملکی فنڈنگ کا پیسہ عمران کا اپنا کمایا نہیں اسی کا حساب مانگا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان کے جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے چار سال سے جھوٹے الزامات کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ بنی گالہ کی زمین کے حوالے سے عمران خان کے متضاد بیانات ریکارڈ پر ہیں ۔ سیاسی طور پرزندہ رہنے کے لئے جلسے کرنا عمران خان کی مجبوری بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کا پیسہ عمران کا اپنا کمایا نہیں اسی کا حساب مانگا جا رہا ہے ۔ …(م د )
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :