Live Updates

حکمرانوں نے لوٹ مارکی انتہاکردی، ملک کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہربھجوایاجاتاہے،نوازشریف منی لانڈرنگ کیس میں پھنس چکے ہیں،کوئی روٹی کپڑااورمکان اورکوئی لوڈشیڈنگ ختم کرنیکانعرہ لگاتاہے، سعودی عرب میں نوازشریف کو12واں کھلاڑی بنادیا گیا، نوازشریف نے جہازمیں 6 گھنٹے تقریریادکی مگر نوازشریف سے تقریرنہیں کروائی گئی، سعودی عرب میں نوازشریف کیساتھ سلوک قوم کیلئے شرمناک تھا،ٹرمپ نے بھی بھارت کانام لیاپاکستان کانہیں،،نوجوانوں کونوکریاں نہیں مل رہیں، نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے جرم اورمنشیات کی طرف جاتے ہیں، پاکستان کے نوجوان روزگار کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں یا وہ منشیات کی طرف جاتے ہیں ، سندھ 20سال پہلے جہاں تھاابھی بھی وہی ہے،یہاں کوئی بہتری نہیں آئی،تعلیم کانظام بہترہونے تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کندھ کوٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 22:46

حکمرانوں نے لوٹ مارکی انتہاکردی، ملک کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہربھجوایاجاتاہے،نوازشریف ..
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے لوٹ مارکی انتہاکردی، ملک کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہربھجوایاجاتاہے،نوازشریف منی لانڈرنگ کیس میں پھنس چکے ہیں،کوئی روٹی کپڑااورمکان اورکوئی لوڈشیڈنگ ختم کرنیکانعرہ لگاتاہے،نوجوانوں کونوکریاں نہیں مل رہیں، نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے جرم اورمنشیات کی طرف جاتے ہیں، پاکستان کے نوجوان روزگار کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں یا وہ منشیات کی طرف جاتے ہیں ، سندھ 20سال پہلے جہاں تھاابھی بھی وہی ہے،یہاں کوئی بہتری نہیں آئی،تعلیم کانظام بہترہونے تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ، سعودی عرب میں نوازشریف کو12واں کھلاڑی بنادیا گیا، نوازشریف نے جہازمیں 6 گھنٹے تقریریادکی مگر نوازشریف سے تقریرنہیں کروائی گئی، سعودی عرب میں نوازشریف کیساتھ سلوک قوم کیلئے شرمناک تھا،ٹرمپ نے بھی بھارت کانام لیاپاکستان کانہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو کندھ کوٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ یہاں کم پڑھے لکھے لوگ ہیں مگر آپ کو ایک ایک مسئلے کی اچھی طرح سمجھ ہے ، آج صبح میں نے ایک اخبار میں خبر پڑھی کہ ایک آدمی بہت سالوں سے وزارت داخلہ میں نوکری کررہا تھا وہ منسٹری والوں سے کہہ رہا تھا کہ میرے بیٹے کو میرے جگہ نوکری دے دویہ بے روزگار ہے مگر جواب ملا کہ قانون اجازت نہیں دیتا ، صرف اس صورت میں قانون اجازت دیتا ہے کہ اگر آپ دوران ملازمت مر گئے تو آپ کی جگہ آپ کا بیٹا نوکری لے سکتا ہے ، وہ باپ بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر مرگیا کہ چلو اب میرے بیٹے کو نوکری مل جائے گی ، 60فیصد پاکستانی 25سال سے کم عمر ہیں اس مطلب اکثریت نوجوانہیں اور نوجوان اس وقت بے روزگار پھر رہے ہیں ، ملازمت مل نہیں رہی ۔

عمران خان نے کہا کہ نوکری نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان جرم کی طرف جاتے ہیں یا پھر منشیات سپلائی کرتے ہیں ، سارے پاکستان میں بدترین صورتحال ہے ۔ سندھ میں تو پورے پاکستان سے بھی زیادہ بری صورتحال ہے ، 20,21سال سے میں سندھ میں پھر رہا ہوں مگر مجھے یہاں کسی قسم کی بہتر نظر نہیں آئی ، یہ علاقہ وہیں کا وہیں کھڑا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کندھ کوٹ کے لوگو آپ کو سمجھنا ہوگا کہ لوگ یہاں سے دور دراز کے علاقوں اور ملکوں میں نوکریاں لینے کیوں جاتے ہیں ، قائداعظم نے کہا تھا کہ ہمیں اپنی سالانہ آمدن کا 20فیصد تعلیم پر خرچ کرنا چاہیے تا کہ ہم اپنے لوگوں کو تعلیم دیں اور وہ کرپشن روکیں اگر کرپشن نہ رکی تو پاکستان تباہ ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج جو پیسہ یہاں خرچ ہونا چاہیے وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے ، اگر یہ پیسہ یہاں خرچ ہوتو انڈسٹری لگے ، سکول بنیں ، صاف پانی ملے ، لوگ خوشحال ہوں ، نوازشریف بھی پانامہ کیس میں پھنس چکا ہے جس میں منی لانڈرنگ کی گئی ہے ، ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے ، ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں کیونکہ ہمارے پاس سکول چلانے کے بھی پیسے نہیںہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر جاتا ہے جس سے ملک غریب ہوجاتا ہے تو پھر ہمیں ملک چلانے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضہ لینا پڑتا ہے ، قرضوں کی قیمت غریب عوام پر ٹیکس لگا کر دی جاتی ہے ، پچاس فیصد ٹیکس ڈیزل ، چالیس فیصد پیٹروم ، 35فیصد موبائل کارڈ پے ٹیکس لگایا جاتا ہے ، ہر چیز جو بھی آپ خریدتے ہیں ان پر ٹیکس 17فیصد تک لیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران امیر ہوجاتے جا رہے ہیں جبکہ 45،45فیصدبچوں کوپوری خوراک نہیں مل رہی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران بار بار باریاں لے رہے ہیں ، وہی پرانے وعدے دہراتے ہیں مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کرتے ، ایک شخص نے کہا تھا کہ 6مہینے میں بجلی نہ آئی تو میرا نام بدل دینا ہم نے اس کا نام بدل کر ڈرامہ شریف رکھ دیا ہے ، اس نے میرے اوپر ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے ۔

اچھا ہوا مجھ پر کیس کیا گیا ، شہباز شریف تم نے اور نوازشریف نے کس شخص کو رشوت نہیں دی ، چھانگا مانگا میں سیاستدانوں کے ضمیر خریدے گئے ، قوم اس وقت کھڑی ہوجاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، جب قوم ظلم ونا انصافی کے سامنے کھڑی نہیں ہوتی تو اس کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف سعودی عرب گیا تھا وہ 6گھنٹے تک تقریر تیار کرتا رہا مگر اسے تقریز ہی نہ کرنے دی گئی ، وزیراعظم کو سعودی عرب میں بارہواں کھلاڑی بنا دیا گیا جو سارے پاکستان کیلئے شرم کی بات ہے ، وہاں پر دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں ہمارا نام ہی نہیں لیا گیا ، کسی کی جنگ میں پڑ کے ہم نے 70ہزار لوگوں کی قربانی دی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدا نے موقع دیا اقتدار میں آنے کا پاکستان کا تو وزیراعظم کبھی کسی سے قرضے نہیں لے گا اور نہ ہی کسی کے آگے جھکے گا ، یہ میرا آپ سے وعدہ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹے حسین نے جے آئی ٹی کے دو لوگوں پر اعتراض اٹھا دیا ہے ، شکایت تو ہمیں کرنی چاہیے مگر کر وہ رہے ہیں ،دنیا ہمارے وزیراعظم کی اس لئے عزت نہیں کرتی کیونکہ اس کی جے آئی ٹی میں انکوائری چل رہی ہے ، لوگ مجھے جو مرضی کہیں مگر مجھے نیا پاکستان اپنی آنکھوں کے سامنے بنتا نظر آرہا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات