وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیرنے پشاورمیں 25ایکڑرقبے پرایکسپوسنٹرکاسنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 24 مئی 2017 22:24

وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیرنے پشاورمیں 25ایکڑرقبے پرایکسپوسنٹرکاسنگ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)وفاقی وزیربرائے صنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان کی مٹی جہاں بھی ترقی کرے، گوادر سے خنجراب تک جہاں بھی پاکستانی بستے ہیں ہمیں ان کیلئے خوشحالی کی روشنی لیکر آنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013سے قبل ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے یہ ملک خداتنگ ہوتاجارہاہے مگراہل نظر قیادت کی بدولت آج وہی ملک کھلتا جارہا ہے، مواقع ملتے جارہے ہیں، ترقی ہورہی ہے، امن قائم ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں25ایکڑ رقبے پر ایکسپو سنٹر پشاورکے پہلے فیز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ایکسپوسنٹر قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہاکہ پشاورمیں ایک تازہ بستی آباد ہونے جا رہی ہے،صوبائی حکومت نے مٹی فراہم کی وفاقی حکومت اس مٹی میں نم فراہم کریگی جوکام ملک میںکہیں ممکن نہیں تھا وہ آج خیبرپختونخوا میں ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے احکامات کے مطابق اسلام آباد ایکسپو سنٹر کے 300 ملین روپے پشاورایکسپوسنٹرکیلئے جاری کئے گئے اور یہ اس اتحاداوراتفاق کے نظریے کی بدولت آج پشاور ایکسپو سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ارادے مسمم ہوںتورکاوٹیںخودہٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاورمیںایکسپوسنٹرکے قیام کاخواب شرمندہ تعبیرہونے پردلی خوشی ہوئی ہے،ایکسپوسنٹرپاکستان کے مستقل اورممکنہ تجارتی شراکت داروںسے روابط اورمعاشی استحکام میںکلیدی کرداراداکریگا۔

وفاقی وزیربرائے صنعت وتجارت نے کہاکہ ایکسپو سنٹر پشاور خیبرپختونخوکی معیشت،ثقافت اوراقتصادی امورمیںکلیدی کردار ادا کریگا، اقتصادی راہداری اورافغانستان سے آنے والے تجارتی تعلقات کے حوالے سے ایکسپوسنٹر پشاور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیاکی نظریں پاکستان پرجمی ہوئی ہے، بلوچستان،کراچی اورخیبرپختونخوامیںقیام امن خوددیکھ رہے ہیں، بحیثیت قوم ہم جہاں پر بھی ہو اتفاق، یگانگت ،اتحاداوراہم آہنگی اگرقائم کریںتومشکلات اور رکاوٹیں خوددور ہو جائیں گی۔