خضدار، عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس لوگوں کو پر سکون ماحول فراہمی کیلئے کوشاں ہے

آئی جی پولیس قلات محمدظفر علی کی گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 22:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار محمدظفر علی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس کی کوشش ہے کہ لوگوں کو ایک پر سکون ماحول فراہم کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے ضلعی آفس میں انجمن تاجران کے ضلعی صدر حافظ حمید اللہ مینگل اور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر انجمن تاجران کے سینیئر نائب صدر بشیر احمد جتک ،جواری لال ۔

(جاری ہے)

منیر احمد قمبرانی ، استاد علی محمد محمد حسنی ، ارباب کمپلیکس کے صدر شفیق احمد چنال ،نذیر احمد نتھوانی ِ،تاج محمد پندرانی ،عبداللہ خدرانی ،بایس ایچ او بھاول خان اور دیگر موجود تھے ڈی آئی جی نے کہا پولیس امن و امان کے ماحول کو مزید بہتر بنانے سمیت ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ انجمن تاجران سمیت تمام شہری مل جل کر عوام کی بہتری کے لیئے کام کریں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان قربت ہو اسطرح شر پسند جرائم پیشہ عناصر کو کچلنے میں آسانی ہوگی ہماری خواہش ہے کہ عوام پولیس کو اپنا ہمدرد اور محافظ سمجھے انہوں نے تاجر نمائندوں سے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آنے والا ہے تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں کم سے کم منافع وصول کریں تاکہ روزہ داروں کو آسانی ہو اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل نے کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین تعلقات نا گزیر ہیں جب تک ہم مل جل کر کام نہیں کریںگے لوگوں کے مسائل کا حل مشکل ہوگو انہوں نے ڈیآئی جی قلات کی جانب سے تاجروں سے ملاقات اور ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی کے جذبے کو سراہتے ہیں امید ہے کہ پولیس عوام کی خدمت کو جذبے کو حقیقی اور عملی جامعہ پہنائے گی۔

متعلقہ عنوان :