سینیٹر نسرین جلیل کی لندن کے نجی ہسپتال میں سرجری

بدھ 24 مئی 2017 22:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) چیئرپرسن سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر نسرین جلیل کی لندن کے نجی ہسپتال میں سرجری ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تمام عزیز و اقارب ، سیاسی کارکنوں اور خیر اندیشوں سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ سینیٹر نسرین جلیل کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے وہ سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ کی چیئرپرسن بھی رہی ہیں اور آج کل وہ سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن ہیں۔

متعلقہ عنوان :