سپریم کورٹ ،ْ107پرائمری سکول ٹیچرزکی بحالی کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائرمحکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی اپیل خارج

بدھ 24 مئی 2017 22:02

سپریم کورٹ ،ْ107پرائمری سکول ٹیچرزکی بحالی کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 107پرائمری سکول ٹیچرزکی بحالی کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائرمحکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی اپیل خارج کرتے ہوئے کیس نمٹادیاہے ، بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثا رکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران اساتذہ کی جانب سے ایڈووکیٹ شیخ ریاض الحق نے پیش ہوکرموقف اپنایاکہ تمام اساتذہ تعلیمی قابلیت اور ٹریننگ کے معیار پر پورااترتے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے عدالتی حکم کے بعد صرف من پسند افراد کوبحال کیا، اس موقع پرخیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل نے پیش ہوکرعدالت کے روبرو موقف اپنایاکہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کومدنظرنہیں رکھا اس لئے استدعاہے کہ پشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی اپیل خارج کرتے ہوئے کیس نمٹادیا ۔

(جاری ہے)

، یادرہے کہ ان اساتذہ کو1997ء میں غیرقانونی طورپر بھرتی کئے جانے کے الزام کے تحت ملازمت سے نکالاگیاتھا، جس کیخلاف اپیل پرپشاور ہائی کورٹ نے تمام 107 ملازمین کو بحال کرنے کاحکم دیاتھا۔