وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ،ْ مالی سال 2017-18کے بجٹ انتظامات پر اطمینان کا اظہار

آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا جائے گا ،ْاسحاق ڈار کی گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 22:02

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ،ْ مالی سال 2017-18کے بجٹ انتظامات پر اطمینان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مالی سال 2017-18کے بجٹ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا جائے گا۔بدھ کو مالی سال 2017-18ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بجٹ انتظامات پر پیشرفت بارے اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق بجٹ کی تیاریاں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی میں عام عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ بلند، پائیدار اور مجموعی اقتصادی نمو پر توجہ دی گئی ہے، آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا جائے گا۔

قبل ازیں ایک اجلاس میں وزیراعظم کو بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر بھی اجلاس میں شریک تھے۔نئے مالی سال کا بجٹ جمعہ 26 مئی کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :