ضلع ڈیرہ غازیخان میں چاروں رمضان بازار فنکشنل کر دیئے گئے

بدھ 24 مئی 2017 21:58

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں چاروںرمضان بازار فنکشنل کر دیئے گئے ہیں جہاں عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر نے رمضان بازاروںکی مجوزہ جگہوں کامعائنہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی ․ اس موقع پر فوکل پرسن رمضان بازار چوک چورہٹہ ڈی ایم او غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنر خالد محمو د گوپانگ سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔