ضلعی انتظامیہ کی کا رروائی،کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری کمرشل رقبہ واگزارکرالیاگیا

بدھ 24 مئی 2017 21:58

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان شہر کے کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری کمرشل رقبہ کو واگزار کرا لیاہے، آپریشن سات گھنٹے سے زائد وقت جاری رہا جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے موقع پر موجود رہ کر کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل میاں محمد اقبال مظہر ، اسسٹنٹ کمشنر خالد محمود گوپانگ کے علاوہ فورس اور بھاری مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا۔

چوک چورہٹہ پر موجود آٹھ کنال سے زائد رقبہ کئی سال بااثر افراد کے ناجائز قبضہ میں رہا۔ ڈی سی نے کہاکہ سرکاری املاک کا ہر ممکن تحفظ کیاجائے گا․ چوک چورہٹہ کے اس مقام پر رمضان بازار قائم ہونے سے پارکنگ ، سکیورٹی ، ٹریفک کی روانی سمیت دیگر بہتر سہولیات میسر ہوں گی ۔