ضلع لیہ میں 6سستے رمضان بازارقائم کردیئے گئے

بدھ 24 مئی 2017 21:58

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)ضلع لیہ میں 6سستے رمضان بازارلیہ،کوٹ سلطان ،چوک اعظم ،چوبارہ ،فتح پور،کروڑ لعل عیسن میں قائم کر دیے گئے ہیں جن میں سیکورٹی کے موثر انتظامات کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے ،واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سستے رمضان بازاروں میں کریانہ، سبزی ،پھل،کھجور،گوشت،چینی،آٹا،مشروبات،انڈے کے سٹالوںکے علاوہ میڈیکل کیمپ ،ریسکیو1122کے کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں،ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ ،ای اے ڈی اے محمد طاہر،ڈی ایم او عثمان منیربخاری،سی او ممتاز حسین کلاچی، انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی نوید اولکھ نے لیہ ،کوٹ سلطان،کروڑ لعل عیسن اور و چوک اعظم میں سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا۔