ساہیوال، چار تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

بدھ 24 مئی 2017 21:58

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے،ذرائع کے مطابق ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی محمد علی چدھڑ کو تبدیل کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس لائن ساہیوال جبکہ زمان وٹو کو ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ غازی آباد رائے خضر حیات کو تبدیل کرتے ہوئے تھانہ یوسف والا ساہیوال جبکہ اشرف بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ غازی آباد تعینات کر دیا۔

متعلقہ عنوان :