کوئٹہ ، 2 نامعلوم نقاب پوش راہزن موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے

بدھ 24 مئی 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس سے 2 نامعلوم نقاب پوش راہزن ایک شخص کو زخمی کر کے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد حنیف نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر گلستان سے ہزار گنجی جا رہا تھا کہ مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے قریب دو نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹرسائیکل چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا یاد رہے کہ مغربی بائی پاس پر مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی متعدد چیک پوسٹیں اور ناکے ہونے کے باوجود راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہو رہی ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس وآر پی او ، ڈی آئی جی کوئٹہ سے ان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :