کوئٹہ ، تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 7 سالہ بچی ہلاک ہو گئی

بدھ 24 مئی 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 7 سالہ بچی ہلاک ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ خروٹ آباد کی حدود میں مغربی بائی پاس پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 7 سالہ بچی گلنار بی بی موقع پر ہلاک ہو گئی ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا لاش بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :