ضلع کچھی میں وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے محکمہ مواصلات کروڑوں کروڑوں روپے خرد برد کر رہے ہیں،بشیراحمد جتوئی

تحقیقاتی ادارے ضلع کی اسکیمات کی تحقیقات کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریڑی آل جتوئی ویلفیئر

بدھ 24 مئی 2017 22:42

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) کچھی میں مواصلات وتعمیرات کی جانب سے مبنیہ طور پر ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی درجنوں گھوسٹ اسکیمات اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے تیس کروڑ روپے کے فنڈز سے تیار شدہ روڈوں پر ٹف ٹائیل لگا کر وسائل ضیائع کرنے کے انکشافات پر آل جتوئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریڑی بشیراحمد جتوئی میر عنایت الله جتوئی اور نذیر احمد جتوئی بلوچستان ہائی کورٹ میں مواصلات وتعمیرات کے خلاف پٹیشن داخل کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کرنے کوئٹہ روانہ ہو گئے کوئٹہ روانہ سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھی تاریخی حیثیت رکھتا ہے وزیراعلی ٰ بلوچستان نے ضلع کی خوبصورتی کیلئے تیس کروڑ روپے جاری کیئے لیکن مواصلات وتعمیرات کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تیار شدہ سڑکوں پر ٹف ٹائیل لگائے جا رہے ہیں اور ضلع کچھی میں وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے محکمہ مواصلات تعمیرات کے آفیسران اپنے من پسند ٹھیکداروں کے نام پر کروڑوں روپے کے ٹینڈر کرکے کروڑوں روپے خرد برد کر رہے ہیں جس کی واضع مثال ہے کہ ہر ٹینڈر میں صرف تین ٹھیکیداروں کے کال ڈپیازٹ بھرے جارتے ہیں سوال یہ پید ا ہو تا ہے چوتھا ٹھیکدار کچھی میںموجود نہیں ہوتا ہے کہ اور کہاکہ عوام کے منتخب عوامی نمائندے کچھی کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے اربوں محکمہ مواصلات تعمیرات کو دے رہے ہیں کرپٹ آفیسران کی وجہ سے وسائل ضیائع کیئے جا رہے ہیں تحقیقاتی ادارے ضلع کچھی کی اسکیمات کی تحقیقات کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے کاکہاکہ کچھی کے عوام کے سائل بیوروکریسی کو لوٹنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جارئے گی عوام کو انصاف دلانے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی تیاریاں مکمل کر لی گئیںہیں غریب عوام سے پچاس پچاس روپے چبدہ کیا ہے تاکہ قانونی مشیروں کو فیس ادا کر سکیں جس کیلئے قانونی مشیروں سے مشاورت کرنے کیلئے کوئٹہ جا رہے ہیں تاکہ ایک مضبوط کیس داخل کیا جا سکے اور عوام کا پیسہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر خرچ ہو سکے نہ آفیسران کوئٹہ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں کروڑوں روپے محلات اور قیمتی گاریاں خریدیں جبکہ کچھی کی غریب عوام پینے کے پانی کیلئے ترس رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری چیف سیکریڑی بلوچستان کچھی میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کی جانب سے کی جانے والی لوٹ مار کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :