کوئٹہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2 چینی باشندوں کے اغواء کے واقعہ پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا

غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئی24 گھنٹوں کے اندر نئی حکمت عملی تیار کی جا ئے،نواب ثناء اللہ زہری

بدھ 24 مئی 2017 22:42

کوئٹہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2 چینی باشندوں کے اغواء کے واقعہ پر ایس ..
ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے حکم پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2 چینی باشندوں کے اغواء کے واقعہ پر متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی جناح ٹائون اور گوالمنڈی تھانے کے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوتاہی کا مرتکب ہونیوالے آفیسران کو معطل کر دیا ہے یاد رہے کہ مغوی چینی باشندے تھانہ گوالمنڈی کے علاقے میں رہائش پذیر جبکہ جناح ٹائون میں کام کر رہے تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چینی باشندوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کے مکمل کوائف تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئی24 گھنٹوں کے اندر نئی حکمت عملی تیار کی جا ئے اور غیر ملکی باشندوں کو اپنی نقل وحرکت اور رہائش سے متعلق متعلقہ تھانہ جات کو تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کیا جائے اس کے علاوہ مغوی چینی باشندوں کی فوری طور باحفاظت بازیابی کو یقینی بنا نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

يط

متعلقہ عنوان :