راولپنڈی:2018تک پنجاب کا ہر بچہ سکول میں داخل ہو گا،رانا مشہود احمد خان

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 1998میں بوٹی مافیا کا خاتمہ کرکے تعلیم کو اشرافیہ کے اثرات سے نجات دلوائی اور اس کے بعد 2008سے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب کیلئے کوشاں ہے مثالی تعلیمی اصلاحات سے گزشتہ9سال میں 1کروڑ سے زائد بچوں نے تعلیمی اداروں کا رخ کیا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے 300کمپنیوں سے معاہدے کئے گئے ،صوبائی وزیر تعلیم کا لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 22:42

راولپنڈی:2018تک پنجاب کا ہر بچہ سکول میں داخل ہو گا،رانا مشہود احمد خان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے پنجاب کے تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے چین، سنگاپور اور ملائیشیا کے ہم پلہ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے 2018تک پنجاب کا ہر بچہ سکول میں داخل ہو گامثالی تعلیمی اصلاحات سے گزشتہ9سال میں 1کروڑ سے زائد بچوں نے تعلیمی اداروں کا رخ کیا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے 300کمپنیوں سے معاہدے کئے گئے ہیںپنجاب حکومت پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کر رہی ہے اور لیپ ٹیپ کی تقسیم بھی اسی سلسلے کڑی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 1998میں بوٹی مافیا کا خاتمہ کرکے تعلیم کو اشرافیہ کے اثرات سے نجات دلوائی اور اس کے بعد 2008سے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب کیلئے کوشاں ہے جس کی بدولت محنت مزدوری کرنے والوں کے بچے بھی ملک اور بیرون ملک بہترین تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں لیپ ٹاپ ووٹوں کیلئے نہیں تقسیم کر رہے بلکہ اس کا مقصد ذہین اور محنتی طلبہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ جدید تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ وقارالنسا کالج برائے خواتین میں راولپنڈی ضلع کے ہونہار طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے چوتھے مرحلہ کے آغازپر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مرحلہ میں راولپنڈی ضلع میں 2730لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے تقریب میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل، رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ ستی، قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن اجمل بھٹی ، مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ملک کی دیوالیہ ہوتی معیشت کو نہ صرف بحال کیا گیا ہے بلکہ ورلڈ اکنامک فورم اور دیگر بین الااقوامی اداروں کے مطابق پاکستان 2030تک دنیا کی 20بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا جو پاکستان کے روشن مستقبل کی دلیل ہے انہوںنے کہاکہ بجلی کا بحران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ورثہ میں ملا اور ملک میں 1999سے 2013تک ایک میگا وواٹ کیا ایک کلو وواٹ بھی بجلی نہ پیدا کی گئی جبکہ موجودہ حکومت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کی قیاد ت میں گزشتہ چار سالوں میں 14000میگا وواٹ بجلی کے منصوبے لگائے اور 2018میں ملک لوڈ شیڈنگ فری ہو جائیگاا نہوں نے کہاکہ سی پیک ملک میں معاشی انقلاب کی نوید لیکر آیا ہے ،چین میں حالیہ منعقدہ ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس کے دوران 300کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدے کئے اور آئندہ چند سالوں میں ملک میں بیشمار نوکریاں پیدا ہونگی جس کیلئے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارت بھی دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں مگر مسلم لیگ (ن) کے زیر قیادت ترقی کا سفر تیزی جاری ہے اور جاری رہے گا صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ 2008 سے پہلے پنجاب میں 80ہزار بچے سکولوں میں داخل تھے جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر سو ا کروڑ ہو چکی ہے اسی طرح 2008سے پہلے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری 72فیصد تھی جو اب 96فیصد اورطلبا کی حاضری صرف 69فیصد تھی جو اب بڑھ کر 90فیصد سے زائد ہو چکی ہے انہوںنے کہاکہ پنجاب کے تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے چین، سنگاپور اور ملائیشیا ء کے تعلیمی ماڈلز کا تفصیلی مطالعہ کیا گیا اور حکومت کی شاندار پالیسیوں کے نتیجہ میں 2018تک پنجاب کا ہر بچہ سکول میں داخل ہو گااس موقع پر لیپ ٹاپ لینے والے طلبا و طالبات کو گارڈ آ ف آنر بھی پیش کیا گیا۔