وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ایم این سی ایچ اور یونیسف کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کیلئے انکوبیٹر سنٹر کا افتتاح

بدھ 24 مئی 2017 22:37

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ایم این ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ایم این سی ایچ اور یونیسف کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کیلئے انکوبیٹر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس خصوصی یونٹ کیلئی2لاکھ ڈالر کی مشینری خریدی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام اضلا ع میں نوزائیدہ بچوں کی تحفظ کیلئے اس قسم کے سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے اس موقع پر یونیسف کے کنٹری ریپریزنٹیٹیو نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو نوزائیدہ بچوں کے تحفظ کیلئے قائم کئے جانے والے سپیشل یونٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم آر آئی یونٹ کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن پنجاب حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایم آر آئی مشین کا تحفہ دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ تکنیکی ماہرین اور محکمہ صحت کے آفیسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد مشین کے تنصیب کا عمل مکمل کریں تاکہ عوام کو ایم آر آئی کی سہولت میسرآسکے۔

متعلقہ عنوان :