وزیراعظم نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں ایران پر ہونے والی تنقید کے باعث خطاب نہیں کیا: صالح ظفر

muhammad ali محمد علی بدھ 24 مئی 2017 21:30

وزیراعظم نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں ایران پر ہونے والی تنقید کے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی2017ء) صالح ظفر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں ایران پر ہونے والی تنقید کے باعث خطاب نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے قریبی جانے والے صحافی صالح ظفر نے بدھ کے روز قومی اخبار میں شائع ایک خبر میں وزیراعظم کے اسلامی سربراہی کانفرنس میں خطاب نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ صالح ظفر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم ایران پر ہونے والی تنقید سے زیادہ خوش نہیں تھے۔ کانفرنس میں ایران پر ہونے والی بے جا تنقید کے باعث ہی وزیراعظم نے خطاب کرنا  مناساب نہیں سمجھا۔

متعلقہ عنوان :