سی پیک سے پورے ملک اور خطے کو فائدہ پہنچے گا، ۱وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

بدھ 24 مئی 2017 22:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک کسی ایک صوبے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پورے ملک اور خطے کو فائدہ پہنچے گا اور بلوچستان میں ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دہشت گردی کیخلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کے نتیجے میں دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کسی ایک صوبے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پورے ملک میں انقلابی فوائد حاصل ہوں گے۔ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور بلوچستان میں ترقی کا پہیہ شدت سے گردش میں آئے گا۔ لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :