حکومت نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کیلئے وسیع پروگرام پر عمل پیراہے، عمران خالد بٹ

بدھ 24 مئی 2017 22:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ عام تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ فنون میں مہارت سے نوجوان خود روزگارکے ذریعے اپنے پائوں پرکھڑے ہوسکتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت نوجوانوں کو مختلف پیشہ وارانہ فنون میں ہنرمندبنانے کیلئے وسیع پروگرام پر عمل پیراہے اس سلسلہ میں رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والے نجی شعبوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے نوجوانوں کو ٹیکنیکل سکولوں اورکالجوں میں مختلف پیشہ وارانہ فنون ہنرمندی کی عملی تربیت کے ساتھ ماہانہ وظائف اوردیگرسہولیات کے علاوہ انہیں اپنا روزگارشروع کرنے کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔