دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت تین افراد زخمی

بدھ 24 مئی 2017 22:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر آباد میں میاں بیوی کے جھگڑے پر دو گروپوں کے درمیان ہونیوالی فائرنگ کی زد میں آکر ماں بیٹی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے مضروبین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں میاں بیوی کے جھگڑے پر دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی جسکے نتیجے میں ہمسائی رضیہ اسکی 6 سالہ بیٹی جویریہ اور صوبیہ گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئیں ، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے مضروبین کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :