عدالت نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان فیملی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

بدھ 24 مئی 2017 22:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) عدالت نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان فیملی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ، تفصیلات کے مطابق کینٹ پو لیس نے گزشتہ رات ترگڑی میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان فیملی کو حراست میں لیکر جوڈیشل مجسٹریٹ منزہ شبیر کی عدالت میں پیش کیا ، فیملی میں بارہ کمسن بچے، تین مرد اور تین خواتین شامل تھیں ، جبکہ بچوں کی عمریں تین ماہ سے سات سال کے درمیان تھیں تاہم اس دوران فاضل عدالت نے افغان فیملی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے اور کاروائی مکمل ہونے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کر نے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :