ڈویژن بھر میں احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کرایا جائے گا،کمشنر

بدھ 24 مئی 2017 22:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں احترام رمضان آرڈیننس پر بھر پور انداز میں عمل کرایا جائے گا ، و ہ سرکٹ ہائوس گوجرانوالہ میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر‘ ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان ‘ سٹی پولیس آفیسر اشفاق احمد خاں‘ تمام اضلاع کے پولیس سر براہان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانی حفصہ کنول‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل انجم ریا ض سیٹھی‘ پروفیسر شہزاد لارنس ‘ ڈویژن بھرسے آئے ہوئے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام ، امن کمیٹی کے ممبر حافظ عرفان و دیگر موجود تھے، کمشنر نے کہا کہ علماء کی خدمات سے بھر پور استفادہ کیا جائے گا تاکہ ڈویژن میں ہر سطح پر امن عامہ بر قرار رکھا جا سکے،ریجنل پولیس آفیسر محمدطاہر نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع میں حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ہر ضلع کے پولیس سر براہ کو ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں، ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین امن کمیٹی قاری سلیم زاہد‘ ‘ محمداشرف چشتی ‘ حافظ عبدالغفار‘ مولانا ریاض سواتی ‘ جوادالحسن نقوی‘ علامہ یحی حسن‘ پروفیسر سعید کلیروی‘ بیر سٹر سید وسیم الحسن نقوی‘ علامہ کاظم ترابی اور سعید احمد شاہ نے خطاب کیا اور کہاکہ احترام رمضان آرڈیننس کے سلسلہ میں ہر ضلع کی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔