کوئٹہ ،حج مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان بلوچستان نے حکومت سے نیو ان رولڈ حج کمپنیاں سے معتلق فیصلے پرعملدرآمد کروانے کا مطالبہ

حاجی کا سیزن اور وقت قریب آنے کا بہانہ بنا کر عملدرآمد کو نظرانداز اور تاخیر کرنے کی بجائے اس پر عملدرآمد کیا جائے ، حاجی عبدالولی خان خلجی

بدھ 24 مئی 2017 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) حج مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان بلوچستان شاخ کے رہنماء حاجی عبدالولی خان خلجی، حاجی حبیب الرحمان پکتوی، حاجی خان محمد، رحمان جان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو ان رولڈ حج کمپنیاں سپریم کورٹ آف پاکستان سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی منتظر ہے لیکن حاجی کا سیزن اور وقت قریب آنے کا بہانہ بنا کر اس حکم نامے پر عملدرآمد کو نظرانداز اور تاخیر کرنے کی بجائے اس پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ کمپنیوں میں پانی جانے والی بے چینی دور ہو سکے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نی2012 میں نئی پالیسی کے تحت تمام حج کمپنیوں کو نیو ان رولڈ کے تحت رجسٹرڈ کیا تاکہ تمام کو یکساں رولز کے تحت حج کوٹہ دیا جائیگا اس حکم نامے کے پیش نظر سپریم کورٹ آف پاکستان نے 21 اپریل2017 کو جاری کئے جانیوالے آرڈر میں تمام ان رولڈ کمپنیوں کو یکساں حج کوٹہ دیا جائے اس حکم نامے کے تھت تمام سابقہ حج کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنایا گیا کہ وہ اس وقت حج بکنگ نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہم2006 سے ان فیصلوں پر عملدرآمد کے منتظر اور دفاتر کے اخراجات برداشت کر کے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں اس لئے حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کر تے ہیں کہ عدالت عظمیٰ کے کئے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے اس فیصلے میں ٹال مٹول بنا نے والے سازشوں اور سر گرمیوں کو روکا جائے انہوںنے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آج بھی سابقہ حج کمپنیاں قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے باقاعدہ حازمین حج کے کوائف جمع کرکر کے ان سے رقم وصول کر رہی ہے یہ عمل سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اور ایسی کمپنیاں اس آرڈر کو ڈیلے کر نے کے لئے یہ کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں حج کے لئے قائم اور رجسٹرڈ تمام کمپنیاں حج کوئٹہ حاصل کر نے کی یکساں حقدار ہیں تاکہ عازمین حج کی خدمت کر سکیں لیکن ہوپ اور وزارت حج مل کر اس فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ سیاسی اور وزارتی اثر ورسوخ استعمال کر نے کے ساتھ ساتھ بھاری رقوم بھی خرچ کی جا ہی ہیں۔