مالی سال 2017-18ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس

بجٹ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا بجٹ انتظامات پر اطمینان کا اظہار

بدھ 24 مئی 2017 21:31

مالی سال 2017-18ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) مالی سال 2017-18ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ نئے مالی سال کا بجٹ جمعہ 26 مئی کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بجٹ انتظامات پر پیشرفت بارے اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق بجٹ کی تیاریاں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی میں عام عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ بلند، پائیدار اور مجموعی اقتصادی نمو پر توجہ دی گئی ہے، آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا جائے گا۔ قبل ازیں ایک اجلاس میں وزیراعظم کو بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر بھی اجلاس میں شریک تھے۔